یوٹیلیٹی سٹورز انتظامیہ اور ملازمین کے درمیان مذاکرات ناکام ، تمام اسٹورز بند کر دیئے

بزنس

اسلام آباد(این این آئی)یوٹیلیٹی سٹورز انتظامیہ اور ملازمین کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے جس کے بعد یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین یونین نے شٹرڈاؤن ہڑتال کرتے ہوئے اسلام آباد کے تمام یوٹیلٹی سٹورز بند کر دیئے ۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے میلوڈی، بہارہ کہو، کراچی کمپنی سمیت تمام بڑے سٹور بند رہے۔ یونین نے اعلان کیا کہ جب تک تمام مطالبات منظور نہیں ہوتے سٹورز بند رکھے جائیں گے، یوٹیلیٹی سٹور انتظامیہ جان بوجھ کر ہمارے مطالبات منظور نہیں کر رہی۔صدرآل پاکستان ورکرز یونین یوٹیلٹی اسٹورز سید عارف شاہ نے کہاکہ تمام مطالبات منظور ہونے تک ملک بھر کے اسٹورز نہیں

کھولیں گے۔عارف شاہ کے مطابق حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹور ورکرز کو کورونا بحران میں کام کرنے پر اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کیا گیا تھا، ساتھ ہی ورکرز کے لیے حفاظتی سامان دینے کا وعدہ بھی کیا گیا تھا جو پورا نہیں ہوا۔صدر آل پاکستان ورکرز یونین یوٹیلٹی اسٹورز سید عارف شاہ نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں وزیر اعظم عمران خان ہمارے مسائل کے حل کے فوری احکامات جاری کریں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر