اہم صوبے کا اہم اعلان کورونا لاک ڈاؤن کے باعث دکانوں کے کرائے دو ماہ کے لیے مؤخر

بزنس

کوئٹہ (این این آئی)حکومت بلوچستان نے کورونا لاک ڈاؤن کے باعث صوبے میں دکانوں کے کرائے دو ماہ کے لیے مؤخر کر دئیے۔محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق

حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران دو ماہ کے لیے دکانوں کے کرایوں کی وصولی موخر کرتے ہوئے احکامات دیے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق مالک دکان کرائے کی عدم ادائیگی پر دکان زبردستی اور غیر قانونی طور پر خالی نہیں کراسکتا، یہ احکامات 24 مارچ سے 24 مئی تک دو ماہ کے لیے ہوں گے۔محکمہ داخلہ بلوچستان کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کرایہ مانگنے یا دکان خالیکرانے والے جائیداد مالک کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر