ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 16 پیسے کی کمی، جانتے ہیں امریکی کرنسی کا مارکیٹ میں اب کیا ریٹ چل رہا ہے؟

بزنس

کراچی( آن لائن )انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 16 پیسے کی کمی آئی ہے جس کے بعد ڈالر انٹربینک میں 160 روپے 45 پیسے ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پرسوں ڈالر کی قیمت میں اضافہ کے بعد آج دوبارہ ڈالر کی انٹربینک قیمت میں کمی آئی ہے جس کے بعد اس وقت ڈالر انٹربینک میں 160 روپے 45 پیسے پر ٹریڈ کررہا ہے۔ گزشتہ دو دنوں میں ڈالر کی قیمت میں لگاتار اضافہ دیکھنے میں آیا تھا جس کے بعد ڈالر کی انٹر بینک قیمت 161 روپے 61 پیسے تک پہنچ گئی تھی۔دو دنوں میں ڈالر کی انٹربینک قیمت

میں 1 روپے 41 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا جس کے بعد پاکستانی روپے کی قدر میں لگاتار کمی دیکھنے میں آرہی تھی۔ لیکن آج ڈالر نے انٹربینک مارکیٹ میں چھلانگ نہیں ماری بلکہ اس کی قیمت میں کمی آئی ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت قیمت 161 روپے 61 سے کم ہو کر 160 روپے 45 پر آ گئی ہے۔اس سے قبل ڈالر کی قیمت میں واضح کمی آئی تھی جس سے پاکستان پر بیرونی قرضوں کا دباو بھی کم ہوا تھا ۔گزشتہ ہفتے انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان دیکھا گیا تھا ۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 160.30روپے سے کم ہو کر159.90روپے اور قیمت فروخت160.60روپے سے کم ہو کر160روپے پر آ گئی تھی ۔ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر17.3 ارب ڈالر ہوگئے تھے ۔ گزشتہ دنوں میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت نے ایک مرتبہ پھر تشویش کا عالم پیدا کر دیا تھا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر