ایک دن میں پانچ مقامات سے لاروا برآمد، انسداد ڈینگی اقدامات پر سوالیہ نشان اٹھا دیا گیا

صحت

سرگودھا(این این آئی )سرگودھا میں رواں سال کے دوران اب تک چار انڈڈور اور 25 آئوٹ ڈور مقامات سے لاروا تلاش کیا گیا جن میں صرف ایک یوم میں پانچ مقامات سے لاروا کا ملنا انسداد ڈینگی اقدامات پر سوالیہ نشان ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے ان مقامات کو سیل کرنے اور مالکان کے خلاف مقدمات درج کروانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اب تک 5053 ہاٹ سپاٹ میں سے 1143 کو کور کیا گیا۔فوکل پرسن انسداد ڈینگی پروگرام ڈاکٹر طارق حسن نے بتایا کہ ضلع میں 39 مشتبہ کیسز میں سے ایک میں بھی ڈینگی کی تشخیص نہیں ہوئی جبکہعلامات والے تمام مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے غیر فعال افسران او راہلکاروں سے وضاحت طلب کرنے کی ہدایت کی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر