جنوبی وزیرستان میں شہری کا کورونا سے صحت یاب ہونے پر رقص ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

صحت

جنوبی وزیرستان (این این آئی)جنوبی وزیرستان کے ایک شہری نے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کی خوشی میں زبردست ثقافتی رقص کیا کہ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

جنوبی وزیرستان میں ایک شخص کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔تاہم تمام تر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ قرنطینہ میں دن مکمل کرنے کے بعد اس شخص کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آگیا۔کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کی خوشی میں معصوم خان نامی شخص نے وزیرستان کا ثقافتی رقص کیا جس کیویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو نے لگی ۔‎

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر