امریکی کمپنی نے جراثیم کش مواد کے اندرونی استعمال سے خبردار کر دیا

صحت

واشنگٹن (این این آئی )امریکی کمپنی ریکٹ بینکرز نے خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس کے علاج کے سلسلے میں کسی بھی صورت جراثیم کش دواؤں یا محلول کو انجیکشن کے ذریعے یا کسی اور طریقے سے انسانی جسم کے اندر پہنچانے سے گریز کیا جائے۔ واضح رہے کہ مذکورہ کمپنی مشہور جراثیم کش محلول ڈیٹول تیار کرتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کمپنی کی جانب سے یہ بیان ز وائٹ ہاؤس میں کرونا وائرس کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد سامنے آیا ہے۔ بیان میں ٹرمپ نے اس جانب اشارہ

کیا تھا کہ وائرس کے خاتمے کے لیے جراثیم کش محلول کے مماثل مواد کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔امریکا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 1258 مریض فوت ہو گئے۔ اس طرح ملک میں اس وبائی مرض کے سبب موت کا شکار ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 51017 تک پہنچ چکی ہے۔امریکی کمپنی نے جاری اپنے بیان میں کہا کہ صفائی اور تطہیر سے متعلق ہماری تمام مصنوعات کو ہدایات کے مطابق صرف مختص مقاصد کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ کمپنی نے ٹرمپ کے بیان کی جانب اشارہ کیے بغیر اس بات پر سختی سے زور دیا کہ اس کی مصنوعات کو کسی بھی حالت میں انسانی جسم کے اندر داخل نہیں کیا جانا چاہیے۔ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ میرے نزدیک جراثیم کش محلول ایک منٹ کے اندر وائرس کو ختم کر دیتا ہے، کیا ایسا کوئی طریقہ ہے جس کے ذریعے ہم اسی طرح کا کچھ کر سکیں ، میرا مطلب ہے کہ جسم میں انجکشن کے ذریعے یا تطہیر کے راستے سے ؟۔‎

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر