38 سالہ برطانوی کی لاٹری نکل آئی ،5 کروڑ80 لاکھ پائونڈ کی رقم مل گئی

انٹرنیشنل

لندن( آن لائن )رائن ہوئل نامی برطانوی شہری نے پیٹرول پمپ سے خریدے گئے لاٹری ٹکٹ سے کروڑوں پاؤنڈ کی خطیر رقم اپنے نام کر لی ہے۔38 سالہ برطانوی شہری لاک ڈاؤن کے دوران لاٹری ٹکٹ سے 5 کروڑ 80 لاکھ پاؤنڈ کی رقم جیت کر کروڑ پتی بن گیا۔رائن کے مطابق کمپنی کی جانب سے ای میل موصول ہونے پر جب اکاؤنٹ چیک کیا تو انکشاف ہوا کہ وہ کروڑ پتی بن چکے ہیں۔اجیت کا جشن اہل خانہ کے ساتھ منانے کے لیے وہ فورا اپنے والدین کے پاس گئے۔ ان کے والدین ابھی تک ملازمت کررہے تھے لیکن اب

وہ انہیں کام نہیں کرنے دیں گے۔لاٹری جیتنے کے بعد رائن کی دولت ہیری پوٹر میں کام کرنے والی اداکارہ ایماواٹسن سے بھی 6 ملین پاؤنڈ زیادہ ہے۔ ایماواٹس کی دولت اس وقت8 کروڑڈالر ہے۔انہیں یقین نہیں آرہا تھا کہ وہ 5 کروڑ 80لاکھ پاؤنڈ جیت چکے ہیں۔ میں نے جلدی میں گاڑی نکالی اور تصدیق کیلئے اپنے والدین کے پاس گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے والدین نے ایک اور ویب سائٹ پر لاٹری نمبر کی تصدیق کی جس کے بعد مجھے یقین ہوا کہ میں لاٹری میں کروڑو روپے جیت چکا ہوں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر