نیا کورونا وائرس سورج کی روشنی میں بہت جلد ناکارہ ہو جاتا ہے، سائنسدانوں نے دنیاکو خوشخبری سنا دی

انٹرنیشنل

واشنگٹن(این این آئی)نیا کورونا وائرس سورج کی روشنی میں بہت جلد ناکارہ ہو جاتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی امور کے مشیر ولیم برائن نے وائٹ ہاوس میں گزشتہ روز بتایا کہ

بالائے بنفشی شعائیں وائرس پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ برائن ایک تحقیق کے بعد اس نتیجے پر پہنچے تاہم اس تحقیق کے نتائج عام نہیں کیے گئے۔ اکیس سے چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں وائرس کے کارآمد رہنے کی صلاحیت میں پچاس فیصد کی کمی نوٹ کی گئی۔ اس تحقیق کے ابتدائی نتائج سے یہ امیدقائم ہو گئی ہے کہ موسم گرما کووڈ انیس کے پھیلا کو روک سکتا ہے۔ تاہم تحقیق میں بہت سے پہلوں کی ابھی تصدیق باقی ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر