پاکستان کی کرونا وائرس کیخلاف جنگ میں امریکا میدان میں کود گیا امریکی صدر نے پاکستان کے حوالے وقت کی مناسب سے کونسی چیز دینے کا اعلان کر دیا ، پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

انٹرنیشنل

واشنگٹن(این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ان سے کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے وینٹی لیٹرز بھیجنے کی درخواست کی ہے جس پر وہ رضامند ہوگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی وبا کے حوالے سے وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کی دنیا کے متعدد رہنماؤں سے گفتگو ہوئی جنہیں وینٹی لیٹرز کی اشد ضرورت ہے اور انہیں یقین دہانی کروائی کہ واشنگٹن ان کی ضرورت پوری کرنے میں مدد کرے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان سے بات ہوئی وہ کچھ وینٹی لیٹرز حاصل کرنا چاہتے ہیں،

ہم انہیں کچھ وینٹیلیٹرز دینے جارہے ہیں۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کی جتنے رہنماؤں سے بات ہوئی انہوں نے مجھ سے ایک بات کی کہ آپ وینٹی لیٹرز کا مسئلہ حل کریں کیوں کہ یہ ایک بڑا مسئلہ ہے۔امریکا کی 50 ریاستوں میں زیادہ تر کے گورنروں نے غیر ملکی مینوفیکچررز سے سانس لینے میں مدد فراہم کرنے والی یہ مشین خریدنے میں ایک دوسرے کو پیچھے چھوڑنے کی کوشش کی۔امریکی صدر نے بتایا کہ اب ہم لاکھوں وینٹی لیٹرز بنا رہے ہیں اور 500 میکسکو، مزید 500 فرانس کو بھیج رہے ہیں ساتھ ہی ہم کچھ اسپین اور کچھ وینٹی لیٹرز اٹلی کو بھیج رہے ہیں۔امریکی صدر نے اس کے بعد ان ممالک میں پاکستان کا بھی نام لیا کہ جو وینٹی لیٹرز حاصل کریں گے لیکن یہ نہیں بتایا کہ کب اور کتنے وینٹیلیٹرز دیے جائیں گے۔اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی وضاحت نہیں کی کہ کیا یہ پاکستان کے لیے وائرس پر قابو پانے کے لیے امریکی معاونت ہوگی یا اسلام آباد وینٹی لیٹرز واشنگٹن سے خریدے گا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر