کم جونگ دنیا کے منظر سے غائب؟سرکاری حکام بھی خاموش، چین نے شمالی کوریا کیا چیز روانہ کر دی؟امریکی اخبار کا بڑادعویٰ

انٹرنیشنل

واشنگٹن( آن لائن)شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اس وقت دنیا کے منظر سے غائب ہیں ،ان کی صحت سے متعلق متضاد خبریں زیر گردش ہیں ۔چین کی حکومت نے شمالی کوریا کے حکمران کی صحت سے متعلق متضاد خبریں آنے کے بعد ڈاکٹروں اور طبی ماہرین کی ٹیم روانہ کر دی ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارہ رائٹرز کے مطابق ٹیم چین میں حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کے ایک اعلیٰ عہدیدار کی سربراہی میں روانہ ہوئی ہے۔ چین کی وازرت خارجہ کی جانب سے اس خبر کے ردعمل میں کوئی بیان جاری نہیں ہوا۔کم جونگ ان کے متعلق متضاد خبریں

گردش کر رہی تھیں12 اپریل کو ہونے والی ایک سرجری کے بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی تھی۔شمالی کوریا اور چین کی جانب سے ابتدائی طور پر ایسی رپورٹس کی تردید کی گئی تھی جن میں کہا گیا تھا کہ کم جونگ انگ کی طبیعت زیادہ خراب ہو گئی۔عالمی میڈیا کے مطابق، شمالی کوریا کے رہنما دل کی سرجری کے بعد ماونٹ میوہیانگ کے علاقے میں رہائش پذیر ہیں۔دوسری جانب چین کی ماہرین پر مشتمل ٹیم کی شمالی کوریا روانگی نے قیاس ا?رائیوں میں اضافہ کردیا ہے۔ ادھر امریکی خبررساں ادارہ نیویارک پوسٹ کے مطابق چین نے ڈاکٹرز اور سفارتی عملے کو کم جون کی صحت سے متعلق معلومات اکٹھی کرنے کیلئے بھیجا ہے۔اْدھر شمالی کوریا کے حکام کی جانب سے تاحال کم جون ان کی صحت سے متعلق کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر