تیز دھوپ سے کرونا کا تیزی سے خاتمہ، امریکی ماہرین کے دعوے پر ڈبلیو ایچ اوکا ردعمل بھی سامنے آگیا

انٹرنیشنل

واشنگٹن (این این آئی)امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ تیز دھوپ کورونا وائرس کو تیزی سے ختم کرتی ہے،تاہم اس تحقیق پر ابھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ہوم لینڈ سیکورٹی کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے مشیر ولیم برائن کا کہنا تھا کہ دھوپ میں موجود بالائے بنفشی شعاعوں کا کورونا وائرس پر زبردست اثر دیکھا گیا ہے، موسم گرما میں وائرس کے پھیلاو میں کمی ہو سکتی ہے۔ سائنسی اور طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ واضح نہیں کہ ہوم لینڈ سیکورٹی کے ماہرین نے اس تحقیق کے لیے کونسا طریقہ کار استعمال کیا

ہے، یہ بھی واضح نہیں کہ تحقیق میں گرمیوں کی دھوپ کا درست متبادل استعمال کیا گیا ہے یا نہیں۔دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کی عہدے دار ڈاکٹر مارگریٹ ہیرس نے کہا کہ اس نظریے کو ثابت کرنے کے شواہد ناکافی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم یہ امید نہیں کرسکتے کہ موسم گرما میں کورونا وائرس پر کوئی ڈرامائی اثر پڑے گا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر