جنوبی افریقی صدر کوعوام کوماسک پہن کردکھانامہنگاپڑگیا

انٹرنیشنل

پریٹوریا(این این آئی )جنوبی افریقا کے صدر سِرل رامافوسا کو کورونا وائرس کے حوالے سے قوم سے خطاب کے دوران عوام کو ماسک پہن کر دکھانا مہنگا پڑگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس دوران جنوبی افریقا کے صدر نے عوام کو سماجی فاصلہ رکھنے اور ماسک پہن کر گھر سے نکلنے کی ترغیب دینے کیلئے خود بھی ماسک پہننا چاہا لیکن ان کی یہ کوشش مذاق بن گئی۔جنوبی افریقی صدر تقریر کے دوران ماسک کو بھی درست انداز میں نہ بول سکے اور ماسک پہننے کی کوشش کے دوران کئی بار ماسک ان کے ناک اور منہ کے بجائے ماتھے اور

آنکھوں کے گرد لپٹا رہا تاہم مسلسل کوشش کے بعد وہ ماسک پہننے میں کامیاب ہوگئے۔جنوبی افریقا کے صدر کے ماسک پہننے کا انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اورباقاعدہ طنزو مزاح کی صورت اختیار کرگیا۔کورونا وائرس کے باعث جنوبی افریقا میں 75 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ تقریباً 4 ہزار افراد وائرس سے متاثرہ ہیں۔‎

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر