سعودی عرب میں حالات بگڑنے لگے،کرونا سے مزید 1172 افراد متاثر

انٹرنیشنل

ریاض (این این آئی )سعودی عرب میں وزارت صحت نے جمعے کے روز کرونا وائرس کے مزید 1172 کیسوں کے اندراج کا اعلان کیا ہے۔ اس طرح مملکت میں اس وبائی مرض سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 15102 ہو گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان محمد العبد العالی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ متاثرین کی مجموعی تعداد میں 25% سعودی شہری اور 75% غیر ملکی مقیمین ہیں۔متاثرین میں 93 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ ان کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔اس کے مقابل سعودی عرب میں کرونا کے مزید

124 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس طرح مملکت میں اب تک اس وبائی مرض سے صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 2049 ہو گئی ہے۔ اعلان میں بتایا گیا کہ مملکت میں کرونا کے سبب مزید 6 اموات واقع ہوئی ہیں۔ اس طرح اب تک وبائی مرض سے متاثر ہو کر فوت ہونے والوں کی مجموعی تعداد 127 تک پہنچ گئی ہے۔وزارت صحت کے ترجمان نے سماجی فاصلے سے متعلق ہدایات پر عمل جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اسی طرح انہوں نے ہدایت دی کہ یومیہ ذاتی جائزہ حاصل کرنے کے لیے “موعد” ایپلی کیشن کا استعمال کیا جائے۔‎

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر