امریکیوں نے کرونا وائرس سے بچنے کیلئے زہر پینا شروع کردیا

انٹرنیشنل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکیوں نے کورونا وائرس سے بچنے کیلئے زہر پینا شروع کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ ہم ڈس انفیکٹڈ لیکویڈ کو جسم میں انجیکشن کے ذریعے سے لگانے کی کوشش کریں گے۔ پوئزننگ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت رواں سال زہر پینے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔جس کی وجہ کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ڈس انفیکٹڈ لیکویڈ پینا تھا ۔ امریکی صدر نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جسم میں ڈس انفیکٹڈ لیکویڈ داخل کرنے کا بیان ایک سوال کے

جواب میں دیا تھا ، میں کوئی ڈاکٹر نہیں ہوں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی پیدا ہونےوالے صورتحال میں زہر پینے والے افراد میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔طاقت ور پوسٹ پر بیٹھے شخص کا بیان لوگ سنتے ہیں اس لئےزہر پینے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح سے ڈس انفکشن لیکویڈ پینے سے انسان کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر