عرب امارات نے مشہور ترین اور ارب پتی بھارتی تاجربی آر شیٹی کے اثاثے منجمد کردئیے

انٹرنیشنل

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کے مرکزی بنک نے ملک میں کام کرنے والے بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بھارتی کاروباری شخصیت ‘این ایم سی’ ہیلتھ کیئر گروپ کے بانی اور سابق چیئرمین بی آر شیٹی کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کردیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق مرکزی بینک کی ہدایات میں شیٹی کے اکائونٹس کے ساتھ ساتھ ان کے خاندان کے کھاتے اور ان کی ملکیتی کمپنیوں کے بنک کھاتے بھی منجمد کردیے گئے ۔ مرکزی بنک نے بھارتی بزنس مین بی آر شیٹی کی کمپنیوں کے سینئر عہدیداروں اور منتظمین کے بنک کھاتے بھی منجمد کرنے کا حکم دیا

۔حال ہی میں این ایم سی نے چھ ارب 60 کروڑ ڈالر کے قرض کا انکشاف کیا تھا جو 30 جون 2019 کو ہیلتھ کیئر گروپ کے عبوری مالی ڈیٹا ظاہر نہیں کیا گیا۔نو اپریل کو برطانیہ کی سپریم کورٹ نے ابو ظبی کمرشل بینک کی طرف سے کی گئی درخواست کے جواب میں این ایم سی پر جوڈیشل گارڈ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس پرکمپنی نے کوئی اعتراض نہیں کیا۔بی آر شیٹی جو برطانیہ میں سنگین مالیاتی اسکینڈل میں ملوث ہونے کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں نے حالیہ پریس بیانات میں کہا تھا کہ وہ پروازیں کھلتے ہی امارات واپس جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر