لاک ڈاؤن کا اثر یا ہار کی خفت؟ بیوی سے مسلسل لڈو ہارنے پر شوہر کا تشدد،خاتون کی ریڑھ کی ہڈی فریکچر ہو گئی

انٹرنیشنل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست گجرات کے ایک شہر میں شوہر نے آن لائن لڈو میں 24 سالہ بیوی سے مسلسل ہارنے پر اسے بری طرح پیٹ ڈالا، ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی، بھارتی میڈیا کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران شوہر کو گھر میں بور ہونے اور باہر جانے سے روکنے کیلئے بیوی نے شوہر کو آن لائن لڈو کھیلنے کا مشورہ دیا۔ لیکن شوہر کی مردانگی پر بیوی سے بار بار ہارنے سے ضرب لگی کہ بیوی سے تکرار شروع کردی بات اتنی بڑی کے اس نے اپنی بیوی پر تشدد کیا اوراس قدر زور سے اسے مارا کہ اس

کی ریڑھ کی ہڈی کے مہرے ہل گئے جس کے بعد اسے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔عورتوں کے حقوق کے کونسلر کا کہنا تھا کہ شاید بیوی سے ہار شوہر کی غیرت کو گوارا نہیں گزری، اسے یہ گراں گزرا کہ اس کی بیوی اس سے زیادہ سمجھدار اور لائق ہے، حالاں کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران گھر چلانے کیلئے گھر پر ٹیوشن پڑھا کر اپنے شوہر کی مدد بھی کرتی تھی۔بعد ازاں عورت کو ہسپتال سے سرجری کے بعد اس کے والدین کے گھر بھیج دیا گیا، کونسلر نے اس سے پوچھا کہ اگر وہ اپنے شوہر کے خلاف کوئی قانونی کارروائی کرنا چاہتی ہے تو ریاست اس کی مدد کرے گی لیکن عورت نے اپنے شوہر کو معاف کردیا جس کے بعد شوہر کو پولیس نے وارننگ دے کر کیس کی فائل بند کردی ہے

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر