جن تبلیغی جماعت کے لوگوں کو بھارت میں کرونا وائرس پھیلانے کا ذمہ ٹھہرایا گیا وہی مسلمان آج بھارتی عوام کیلئے مسیحا بن گئے ، تبلیغی جماعت کے افراد نے پلازما تھراپی کے زریعے دیگر بھارتیوں کا علاج ممکن بنانے کے لیے اپنا خون عطیہ کر دیا

انٹرنیشنل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں مسلمان تبلیغی جماعت کے رکن نےبھارتی کرونا مریضوں کیلئے اپنا خون عطیہ کر دیا ۔ ماہ بھارت میں کرونا وائرس کے پھیلنے کا ذمہ دار تبلیغی جماعت قرار دیا گیا تھا حتی کے بھارتی انتہا ہندوپسند تنظیم نے مسلمانو ں سے کوئی چیز خریدنے سے بھی منع کر دیا تھا ، انہیں کرونا خودکش بھی قرار دیا گیا تھا ۔انتہا پسند بھارتیوں نے جن تبلیغی جماعت کے لوگوں کو بھارت میں کورونا وائرس پھیلانے کا زمہ دار قرار دے کر پورے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کی آگ بھڑکائی انہی تبلیغی جماعت کے افراد نے پلازما

تھراپی کے زریعے دیگر بھارتیوں کا علاج ممکن بنانے کے لیے اپنا خون عطیہ کر دیا ۔ ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہندوستانی کی تبلیغی جماعت کےمتعدد کارکنان نےکرونا وائرس کو شکست دے کر صحت یا ب ہو گئے ہیں ، انہوں نے دیگر بھارتی کرونا وائرس کے مریضوں کیلئے پلازما تھراپی کے زریعے دیگر بھارتیوں کا علاج ممکن بنانے کے لیے اپنا خون عطیہ کر کے مثال قائم کر دی ہے ۔ واضح رہے کہ بھارت میں گزشتہ ماہ کرونا وائرس پھیلنے کا ذمہ دار تبلیغی جماعت کے لوگوں پر الزام لگایا گیا تھا اس بعد پورا بھارت اسلام فوبیا کا شکار ہو گیا تھا ۔ بھارتی ڈاکٹروں نے پلازمہ تھراپی سے کرونا وائرس کے مریضوں کا علاج شروع رکر دیا ہے ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر