سعودی عرب میں کرونا کی مریضہ کے ہاں بچے کی پیدائش کا پہلا کیس

انٹرنیشنل

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کرونا کا شکار ہونے والی ایک خاتون نے بچے کو جنم دیا ہے۔ سعودی عرب میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق کرونا کی وجہ سے قرنطینہ کی گئی خاتون کو زچگی کی تکلیف شروع ہوئی جسے ضروری حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کے بعد الریاض کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس بچے کو جنم دیا ہے۔متاثرہ مریضہ کو زچگی کے لیے الریاض کے امام عبدالرحمان الفیصل اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس اسپتال میں ایسے مریضوں کے لیے تمام ضروری حفاظتی انتظامات پہلے سے موجود ہیں۔

بچے اور اس کی ماں کی حفاظت یقینی بنانے میں اسپتال کی ٹیم نے اہم کردارادا کیا۔سعودی حکام کا کہنا تھا کہ زچگی کا شکار ہونے والی خاتون اور بچے دونوں کی حالت بہتر ہے۔‎

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر