سعودی ایئرلائن نے مسافروں کیلئے اہم اعلان کردیا

انٹرنیشنل

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی قومی ایئرلائن کے ترجمان نے جون کے اوائل میں پروازوں کی بحالی سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔عرب ٹی وی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے سعودی ایئرلائن کے ترجمان میں فہد باہدیلہ نے کہا کہ یکم جون سے کمپنی کی آن لائن بکنگ کا مطلب یہ نہیں کہ کرونا کی وجہ سے پروازوں کی بندش ختم کی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ فی الحال سسٹم کے اندر کے حد تک بکنگ کا پروگرام بنایا گیا ہے جب کہ کرونا کی وجہ سے خطرات ختم نہیں ہوتے اس وقت تک پروازیں بحال

نہیں ہوسکتیں۔ جون میں سسٹم کے اندر بھی مزید بکنگ نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک حکومت نے اندرون ملک پروازوں کی بحالی کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔خیال رہے کہ سعودی عرب ذرائع ابلاغ نے بتایا تھا کہ سعودی ایئرلائن نے اندرون ملک پروازوں کے لیے ویب سائٹ پرآن لائن بکنگ کی تیاری شروع کی ہے۔ یکم جون سے بکنگ شروع کی جاسکتی ہے۔‎

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر