کرونا سے ہلاکتیں، برطانیہ 27 ہزار اموات کے ساتھ دوسرا بڑا یورپی ملک بن گیا،جانتے ہیں پہلے نمبر پر کون ہے؟

انٹرنیشنل

لندن(این این آئی)دنیا بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران برطانیہ میں مزید 765 نئی اموات ریکارڈ کیں گئیں جس کے بعد برطانیہ میں مجموعی تعداد 27ہزار ہوگئی ہے۔ اس طرح کرونا سے ہلاکتوں کے اعتبار سے برطانیہ اٹلی کے بعد دووسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کرونا سے ہلاکتوں میں پہلا نمبر امریکا کا ہے جہاں کرونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 58 ہزار 355 تک پہنچ گئی ہے۔ امریکامیں متاثرین کی تعداد ایک ملین 12 ہزار ہوگئی ہے۔ ایک لاکھ 15 ہزار 936 مریض صحت یاب ہوئے ۔دنیا بھرمیں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد میں

پہلے نمبر پرامریکا اور دوسرے پر اٹلی ہے۔اٹلی میں کرونا سے 27 ہزار 359 افراد ہلاک اور دو لاکھ 15 ہزار پانچ افراد کے بیمار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ تیسرے نمبر پر اسپین ہے جہاں 23 ہزار 678 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ ایک لاکھ 68 ہزار 935 افراد اس وبا کا شکار ہوئے ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر