چین نے بھاری ہتھیار اور لڑاکا طیارے لداخ پہنچا دیئے بھارت اور چینی فوج کے درمیان پھر جھڑپیں

انٹرنیشنل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی برقرار ،چین نے بھاری ہتھیار اور لڑاکا طیارے لداخ میں بھارتی سرحد کے قریب پہنچا دیئے۔ذرائع کے مطابق چینی اور بھارتی فوج میں ایک بار پھر دوبدو جھڑپ ہوئی،

چین کےہاتھوں مار کھانے والے بھارتی فوجیوں کی تصاویر سامنے آ گئیں، سویڈن میں جنگی امور کے ماہر اشوک سوین نے اپنی ہی مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا، بھارتی پروفیسر نے بھی زخمی بھارتی فوجیوں کی تصویریں شیئر کر دیں اور کہا کہ بھارتی فوجیوں کی پٹائی پر مودی خاموش کیوں ہیں۔اشوک سوین نے تیکھے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا ابسرجیکل اسٹرائیک کا مطالبہ کیوں نہیں کر رہا، موہن بھگت کی آر آر ایس آرمی کہاں ہے؟

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر