چین نے ہانگ کانگ کے معاملے پر برطانیہ کوجوابی ردعمل سے خبردار کردیا

انٹرنیشنل

بیجنگ (این این آئی)چین نے برطانیہ کو خبردار کیا ہے کہ ہانگ کانگ میں مداخلت کی صورت میں اسے مناسب ردعمل کا سامنے کرنا پڑے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ نے چین کی جانب سے ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون کے نفاذ پر ردعمل دیتے ہوئے ہانگ ہانگ کے شہریوں کو شہریت دینے کا عندیہ دیا تھا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ڑاؤ لی جیان نے کہا کہ برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب کے بیان پر بیجنگ نے لندنسے معاملہ اٹھایا جو ہانگ کانگ کے معاملات میں زبردست مداخلت تھی۔انہوں نے کہا کہ ہم برطانیہ کو مشورہ دیتے ہیں کہ

وہ دہانے سے پیچھے ہٹیں، وہ اپنی سرد جنگ اور نوآبادیاتی ذہنیت کو ترک کرے اور اس حقیقت کو تسلیم کرے اور اس کا احترام کرے کہ ہانگ کانگ واپس آگیا ہے۔ڑاؤ لی جیان نے کہا کہ لندن کو فوری طور پر ہانگ کانگ کے معاملات اور چین کے داخلی امور میں مداخلت بند کرنی چاہیے ورنہ ردعمل جوابی ہوگا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر