بھارت میں یومیہ بنیادوں پرکرونا مریضوں میں سب سے زیادہ اضافہ

انٹرنیشنل

نئی دہلی(این این آئی)گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھارت میں 9,887 افراد میں نئے کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ یہ کسی ایک دن میں سامنے آنے والے کووڈ انیس کے مریضوں کی اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق مجموعی طور پر اب بھارت میں اس بیماری کے متاثرین کی تعداد دو لاکھ چھتیس ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ بڑے شہروں سے مہاجر ورکرز کے اخراج کے بعد اب زیادہ تر کیسز دیہی علاقوں میں نمودار ہو رہے ہیں۔ اس کے باوجود بھارت میں پیر سے شاپنگ مالز اور عبادت گاہیں کھل رہی ہیں۔ دنیا

دنیا بھر میں نئے کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 6, 740, 361 ہو گئی ہے۔ ہفتے کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک عالمی سطح پر 394, 984 افراد اس وائرس کی وجہ سے ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر