کورونا بحران کے بعد امریکی معیشت بحال ہو گئی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

انٹرنیشنل

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کورونا بحران کے بعد امریکا کی معشیت بحال ہوگئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدرٹرمپ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے پاس دنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی معیشت ہے، اسی طاقت نے ہمیں اس خوفناک وبائی بیماری سیگزرنے میں مدد کی۔انھوں نے کہا کہ ہم نے ہر فیصلہ درست کیا، ہم واقعی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔امریکا میں سیاہ فام شہری کی پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں ہلاکت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ مضبوط معشیت مظاہروں کو ختم کردے

گی اور نسلی تناؤ کم ہو گا۔دوسری جانب امریکا کے لیبر ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ لاک ڈاون میں نرمی کے بعد مئی میں 25 لاکھ نوکریاں دی گئیں اور امریکا میں بیروزگاری کی شرح 13 فیصد پرآ گئی ہے۔لیبر ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث مئی کے دوران امریکا میں بیروزگاری کی شرح 20 فیصد تک گرنے کا خدشہ تھا۔‎

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر