پاکستان میں کرونا وائرس سے اموات بڑھنے لگیں مزید ہلاکتیں ،متاثرین کی تعداد میں بھی تیزی آگئی ، بڑا اضافہ

اہم خبریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 239 ہوگئی ہے جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 11429 تک جا پہنچی ہے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق 239 ہلاکتوں میں سے اب تک

سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 85 افراد انتقال کرچکے ہیں۔اس کے علاوہ سندھ میں 75 ، پنجاب میں 65، بلوچستان میں8 جب کہ گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں تین، تین افراد اس مہلک وائرس کے باعث ہلاک ہوئے۔آج بروز جمعہ ملک بھر سے کورونا وائرس کے اب تک 284 کیسز سامنےآئے ہیں جن میں سے سندھ میں 274 اور اسلام آباد سے 10 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر