عاصم سلیم باجوہ کوعمران خان کا معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر ہونے کے بعدکونسا اہم ٹاسک مل گیا؟بھارت کی نیندیں اڑ گئیں

اہم خبریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم کےمعاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ کا اہم ٹاسک مسئلہ کشمیر کو ہرفورم پر میڈیا کے ذریعے بھرپور طریقے سے اجاگر کرنا ہوگا۔

روزنامہ جنگ میں عاطف شیرازی کی شائع خبر کے مطابق عاصم سلیم باجوہ ، آن لائن میڈیا اور سوشل میڈیا ٹولز کو بھرپور طریقے سے استعمال کرنے اور کرانے کا فن بخوبی جانتے ہیں، ماضی میں فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کو اپنےبام عروج تک پہنچایااو ر یہ بات زبان زد عام ہے کہ یہ جنر ل عاصم باجوہ ہی تھے جنہوں نے ٹوئیٹر پر فوج کے تعلقات عامہ کو3 ملین فالورز دیے۔کہا جارہا ہے ان کی تقرری سے حکومتی سوشل میڈیا ٹیم مستحکم و متحرک ہوگی اور حکومت کے خلاف چلنے والی تمام مہموں کا بھرپور طریقے سے جواب دے گی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر