بغیر کابینہ منظوری تعینات افسران کی شامت، وزیر اعظم کی ہدایت پر پرنسپل سیکرٹری نے تمام وزارتوں کو خط لکھ دیا

اہم خبریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم عمران خان نے خلافِ ضابطہ تعیناتیوں پر نوٹس لیتے ہوئے 18 اگست 2016ء کے بعد وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر تعینات افسران کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر پرنسپل سیکریٹری محمد اعظم خان نے تمام وزارتوں کو خط لکھ دیا ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان کے تمام وزارتوں کو بھیجے گئے مراسلے میں 18 اگست 2016ء کے بعد وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر ہونے والی تعیناتیوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔مراسلے کے ذریعے وزراء کی

منظوری سے تعینات افسران کی لسٹ بھی طلب کی گئی ہے، تمام وفاقی وزارتوں اور ان کے ماتحت اداروں سے 30 اپریل تک بھرتیوں کی رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے۔مراسلے میں وزیرِ اعظم عمران خان نے بھرتیوں کی رپورٹ 5 مئی کو ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔مراسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر