والدہ کی وفات کے چند گھنٹے بعد ہی بالی ووڈ اداکار عرفان خان بھی انتقال کر گئے

اہم خبریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مشہوربھارتی اداکار عرفان خان ممبئی میں انتقال کرگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 53 سالہ اداکار عرفان خان کولن انفیکشن میں مبتلا تھے اور ممبئی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ بدھ کے روز انتقال کرگئے۔

اداکار کے انتقال کی خبر ان کے قریبی دوست اور ہدایت کار شوجت سرکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی۔شوجت سرکار نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’میرے پیارے دوست، تم خوب لڑے، مجھے ہمیشہ تم پر فخر رہے گا، ہم دوبارہ ضرور ملیں گے‘‘۔انہوں نے عرفان خان کے گھر والوں سے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ 3دن پہلےہی ان کی والدہ کا انتقال ہوا تھا ۔ ان کی وفات سے بھارتی فلم انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر