بھارتی فورسز کی کنٹرول لائن پر ایک مرتبہ پھر فائرنگ، پا ک فوج کا جوان اور دو خواتین شہید 10 سالہ بچہ اور ایک خاتون زخمی ، پا ک فو ج کی بھر پو ر جوابی کا روائی

اہم خبریں

اسلام آباد (آن لائن ) بھارت علاقائی امن کا دشمن بن گیا، بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر ایک مرتبہ پھر بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے 2 خواتین شہید اور بچے سمیت 2 زخمی ہوگئے، دشمن سے لڑتے ہوئے پاک فوج کا ایک جوان بھی شہید ہو گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر کیلر اور رکھ چکری سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی اور سول آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے کیرنی گاؤں کی 16 سالہ لڑکی اور 52 سالہ خاتون شہید ہو گئیں جب

کہ 10 سالہ بچہ اور ایک خاتون زخمی ہوئیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔آئی ایس پی ا?ر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے دشمن کی شرانگیزی پر موثر جواب دیتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے لانس نائیک علی باز شہید ہو گئے، 34 سالہ شہید علی باز کا تعلق ضلع کرک سے تھا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر