کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث اسلام آباد کے 2سیکٹرز سیل‎،رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات

اہم خبریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے دو سیکٹرز کو فوری طور پر سیل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق

اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین ون اور آئی ٹین فور کو کورونا کے باعث فوری سیل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ دونوں سیکٹرز کو کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث سیل کیا جا رہا ہے۔ڈی سی اسلام آباد کے مطابق دونوں سیکٹرز میں رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی،یاد رہےکہ اس سے قبل بھارہ کہو اور شہزاد ٹاؤن کے علاقے بھی کورونا وائرس کے باعث سیل کیے گئے تھے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر