وفاقی حکومت اہم کیس سے پیچھے ہٹ گئی ،کمرہ عدالت میں ہر کوئی ہاتھ ملتا رہ گیا

اہم خبریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاق نے میئر اسلام آباد کی بحالی کے خلاف اپیل واپس لے لی ۔ پیر کو جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب اور جسٹس غلام اعظم قمبرانی پر مشتمل بینچ نے سماعت کی۔وفاق کی طرف سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر جبکہ میئر کی طرف سے کاشف علی ملک ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔ ایڈیشنل جنرل طارق کھوکھر نے کہاکہ میئر اسلام آباد کی بحالی کے خلاف اپیل میری ایڈوائس کے خلاف دائر کی گئی۔ مجھے وفاق کی جانب سے پہلے اپیل دائر کرنے اور اب اپیل پر دلائل نہ دینے کی ہدایات ملی ہیں۔ اپیل

میں کہاگیاکہ جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل سنگل بینچ نے 21 مئی کو شیخ انصر عزیز کو عہدے پر بحالی کا حکم دیا، شیخ انصر عزیز کو وزارت داخلہ نے 17 مئی کو 90 روز کے لیے معطل کیا تھا،شیخ انصر عزیز پر کرپش کے الزامات سامنے آنے کے بعد وفاق نے معطلی کا فیصلہ کیا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر