وزیر ریلوے شیخ رشید بھی کوروناکاشکار

اہم خبریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر ریلوے شیخ رشید بھی کوروناکاشکار ،وزیر ریلوے نے خود کو گھر پرقرنطینہ کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آگئی ہے، وزیر ریلوے نے دو ہفتے کیلئے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے،ترجمان ریلوے کاکہنا ہے کہ وزیر ریلوے میں کورونا کی بظاہر کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں ، تاہم انہوں نے خودکوگھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کاکرونا ٹیسٹ پوزیٹو آگیا ہے جس کے بعد سابق وزیر اعظم نے

خود کو گھر میں آئیسو لیٹ کرلیا ۔ ترجمان مسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم اور نگزیب نے تصدیق کی کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کورونا کا ٹیسٹ کرایا جس کے بعد ان کی رپورٹ پوزیٹو آئی ہے اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے خود کوگھر میں آئیسو لیٹ کرلیا ہے ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر