والد پر الزامات !حامد میر نے فیاض الحسن چوہان کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

اہم خبریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی حامد میر نے اپنے والد پروفیسر وارث میر پر الزامات لگانے پر وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو ایک ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ

صوبائی وزیر نے وارث میرپر اپنی تحریروں میں بھارت، مکتی باہنی اور ریاست مخالف دشمنوں کی حمایت کا لغو الزام لگایا۔ جھوٹے الزامات کا مقصد وارث میر کے خاندان اور حامد میر کی ساکھ کو نقصان پہنچانا تھا، وارث میر نے کبھی بنگلادیش کے قیام کی حمایت نہیں کی۔وارث میر کی زندگی سچ، انصاف، جمہوری اصولوں اور آزادی اظہار رائے کی جدوجہد میںگزری، اگر معافی نہ مانگی گئی تو صوبائی وزیر کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا جائے گا۔نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ 14 دن میں اپنے بیان پرمعافی مانگیں یا 1 ارب روپے ہرجانہ ادا کریں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر