کورونا اللہ کی طرف سے وارننگ ، ایٹم بم، میزائل اس وائرس کو نہیں مارسکتے ہمیں اپنے گریبان میں جھانک کر ۔۔۔چوہدری شجاعت کا بیان سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

اہم خبریں

اسلام آباد ( آن لائن )مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجا عت حسین نے کہا ہے کہ غریب لو گوں کو ڈھو نڈ کر ان کو کھا نا دیا کریں جب اللہ راضی ہو تا ہے تو معجزات ہو تے ہیں میری زندگی اس کی مثال ہے ۔ بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تاکید کر رہا ہوں کہ کورونا وائرس اللہ کی طرف سے وارننگ ہے ایٹم بم اور مزائل اس وائرس کو نہیں مارسکتے طاقتور ہو نے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ یہ لمحہ

فکریہ ہے کورونا کی بجائے اللہ سے ڈریں یہ وائرس اللہ کی طرف سے وارننگ اور آزمائش ہے ہم سب کو اپنے گریبان میں جھا نک کر اللہ تعالیٰ سے معافی مانگنی چاہیے ہم سب کو چاہیے کی غریب اور مستحق لوگوں کو ڈھونڈ کر ان کو کھا نا کھلا ئیں ان کی ضروریا ت کو پورا کریں جب اللہ تعالیٰ کی مخلوق خوش ہوگی تو اللہ بھی راضی ہو گا اور جب اللہ پا ک راضی ہوتا ہے تو معجزات ہو تے ہیں یہ میری آزمائی ہو ئی بات ہے ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر