تبلیغی جماعت اور زائرین کی واپسی کا معاملہ ،فنکشنل کمیٹی کی ہدایات پر عملدر آمد شروع

پاکستان

اسلام آباد (این این آئی)کورونا کے باعث مختلف علاقوں میں پھنسے تبلیغی جماعت کے اراکین و زائرین کی واپسی کا معاملہ، کورونا سے متعلق فنکشنل کمیٹی کی ہدایات پر وزارت داخلہ نے عملدرآمد شروع کر دیا ۔

وزارت داخلہ نے تمام چیف سیکرٹریز، چیف کمشنراسلام آباد کو خصوصی مراسلہ جاری کر دیا جس میں ملک بھرمیں پھنسے زائرین، تبلیغی جماعت کے کارکنوں کی گھروں کو واپسی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ مراسلے کے مطابق یکم رمضان سے پہلے تبلیغی جماعت کے کارکنان کی واپسی یقینی بنائی جائے، تبلیغی جماعت کے کارکنان کی واپسی کے عمل میں متعلق ایس اپیز کا خیال رکھا جائے۔ مراسلہ میں کہاگیاکہ زائرین، تبلیغی کارکنان کی واپسی میں غفلت برتنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر