ٹڈی دل نے ایک بار پھر فصلوں پر حملہ کر دیا

پاکستان

راجن پور (این این آئی)ضلع راجن پور میں ٹڈی دل نے ایک بار پھر فصلوں پر حملہ کر دیامیڈیا رپورٹ کے مطابق روجھان، جام پور اور راجن پور کے علاقوں سمیت ٹرائیبل ایریا میں ہزاروں ٹڈی دلوں میں فصلوں پر حملہ کیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کے مطابق ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے وفاقی حکومت کے ادارے ڈیویلپمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن اور پاک آرمی کی جانب سے 3 ہفتوں سے فضائی اور زمینی اسپرے شروع کر دیا گیا ہے۔52 ہزار 9 سو ایکڑ رقبے پر زمینی و فضائی اسپرے کر کے ٹڈی دل کی بہت بڑی تعداد کوتلف کر دیا گیا ہے، ٹڈی دل کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر