کروناو ائرس کے بعدکونسے ممالک میں کس بیماری سے دگنی اموات کاخدشہ ظاہر کر دیا گیا،عالمی ادارہ صحت نے ہوشربا انکشافات کر دیئے

پاکستان

نیویارک(این این آئی )عالمی ادارہ صحت (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن)نے افریقی ممالک سے ملیریا سے بچاو کیلیے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کہاکہ اس سال کیڑے مار ادویات کی فراہمی میں رکاوٹوں کی وجہ سے مچھروں کے کاٹنے سے ملیریا پھیل سکتا ہے۔ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ فوری اقدامات نہ کیے تو براعظم افریقہ میں ملیریا سے پچھلے سال کی نسبت دگنی اموات واقع ہو سکتی ہیں۔ ڈبلیو ایچ او افریقہ کے ڈائریکٹر متشیڈیسو موتی کے مطابق اس سال سب صحارا افریقہ میں ملیریا سے ساڑھے 7 لاکھ سے زیادہ

اموات ہو سکتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ 2000 کے بعد سب سے زیادہ اموات ہوں گی،2014 اور 2016 میں ایبولا کے پھیلاو میں زیادہ اموات پہلے سے قابو میں آنے والی بیماریوں سے ہوئیں۔ادھر عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈانو گیبریئس نے خبردار کیا کہ خسرہ اور پولیو ویکسین نہ لگائی گئیں تو یہ بیماریاں پھر سے سر اٹھا سکتی ہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر