اہم مذہبی شخصیت اور رکن قومی اسمبلی کو بھی کرونا وائرس ہوگیا، بیٹے نے تصدیق کردی

پاکستان

کر م ایجنسی (این این آئی)ایم ایم اے کے کرم ایجنسی سے منتخب ہونے والے قومی اسمبلی کے رکن منیر خان اورکزئی کا کورنا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔منیر خان اورکزئی کے صاحبزادے اختر منیر اورکزئی نے بتایا کہ

اپنے والد کے کورونا کے شکار ہونے کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ منیر خان اورکزئی کی حالت اب بہتر ہے۔ وہ ملاقات کیلئے آئے کسی متاثرہ شخص کی وجہ سے بیمار ہوئے ہیں۔اختر منیر اورکزئی نے بتایا کہ منیر خان اورکزئی گزشتہ روز حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں وینٹی لیٹر پر تھے۔انہوں نے بتایا کہ ہماری فیملی کےدیگر افراد کے بھی کورونا کے ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں، منیر خان اورکزئی لاک ڈائون کی صورتِ حال میں گھر پر ہی رہے ہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر