انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے رانا ثنا اللہ کوبڑا ریلیف دیدیا

پاکستان

لاہور(این این آئی)انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن نے کیس پر سماعت کی۔ منشیات سمگلنگ کے الزام میں کیس میں نامزد سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے اپنے وکیل کی وساطت سے درخواست جمع کروائی۔درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ کرونا وائرس کے خدشے کے باعث پیش نہیں ہوسکتا،سکیورٹی کے بغیر سفر کرنا خطرناک ہے،کرونا وائرس کے باعث ذاتی سکیورٹی گارڈز لے کر سفر نہیں کرتا۔استدعا ہے کہ عدالت حاضری معافی کی درخواست منظور کرنے کا حکم دے۔انسداد

منشیات کی خصوصی عدالت نے رانا ثنااللہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 6 جون تک ملتوی کرکے فریقین کے وکلا کو حتمی بحث کے لئے طلب کرلیا۔‎

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر