وزیراعلیٰ کے پی کے معاون خصوصی کامران بنگش کے اہلخانہ کے کوروناوائرس ٹیسٹ کے نتائج آگئے

پاکستان

پشاور(آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی بلدیات کامران بنگش کے خاندان کے تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے۔کامران بنگش کا کہنا ہے کہ اہل خانہ کیٹیسٹ منفی آنے پر اللہ کا شکر گزار ہوں،

تاہم میرے فوٹو گرافر کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔انہوں نے اس موقع پر عوام سے سماجی دوری اختیار کرنے کی درخواست کی اور بتایا کہ اس وباء سے بچنے کا واحد حل احتیاط ہی ہے۔واضح رہے کہ کامران خان بنگش کا دو روزقبل کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آنے پر ان کے خاندان کے 11قریبی افراد کے نمونے لیے گئے تھے جن کی رپورٹ منفی آگئیکورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر کامران بنگش نے گھر پر آئسولیشن اختیار کر رکھی ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر