پاکستان نے کورونا وائرس کے یومیہ 30 ہزار ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ،چند روز میں یہ صلاحیت کہاں تک پہنچ جائیگی؟چیئرمین این ڈی ایم اے نے بڑا اعلان کردیا

پاکستان

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ پاکستان نے کورونا وائرس کے یومیہ 30 ہزار ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے، آئندہ چند روز میں یہ صلاحیت 40 ہزار ٹیسٹ تک لے جائیں گے۔پیر کو چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ پی آئی اے کا خصوصی طیارہ چین سے 18 ٹن طبی امدادی سامان لیکر اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچا جس میں 119وینٹی لیٹرز، 15ایکسرے مشینیں اور 200 تھرمل گنز شامل ہیں۔اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے بتایا کہ پاکستان نے

یومیہ 30 سے 40 ہزار ٹیسٹنگ کی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ چند روز میں مزید سامان آئے گا،جس سے آنے والے دونوں میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت مزید بڑھے گی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر