عمران صاحب ، حکومتی وزرا ء اور ترجمان کرونا کی وبا ء سے لڑنے پر توجہ دیں ‘ مریم اورنگزیب کا جوابی وار

پاکستان

لاہور( این این آئی )مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب ، حکومتی وزرا ء اور ترجمانوںسے گزارش ہے کرونا کے وبا ء سے لڑنے پر توجہ دیں اورعوام کو روٹی راشن ،

دیہاڑی دار اور مزدور کو ریلیف دینے پر غور کریں ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومتی لوگ شہباز شریف کی بجائے عوام کی فکر کریں ،شہباز شریف کی گردان کرنے سے بہتر ہے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو حفاظتی سامان پہنچائیں ۔ انہوںنے کہا کہ عمران صاحب ، وزرا ء اور حکومتی ترجمان اپنی ترجیحات درست کریں، یہسیاست کا نہیں عوام کی زندگی بچانے کا وقت ہے۔‎

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر