عاصم سلیم باجوہ کے پاس ایسا منفرد اعزازجو پاک فوج میں کسی کو حاصل نہیں؟سابق تھری اسٹار پاکستانی فوجی جنرل کےکیرئیرپر ایک نظر

پاکستان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عاصم سلیم باجوہ کی معاون خصوصی کے عہدے پر تقرری کے ساتھ ہی وکی پیڈیا پر لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ کا اسٹیٹس اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے ،جس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ ایک تھری اسٹار پاکستانی فوجی جنرل رہ چکے ہیں جو جنرل ہونے کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹر میں بطور انسپکٹر جنرل آرمز بھی قومی و عسکری خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں۔جون 2012 سے دسمبر 2016 تک ڈی جی آئی ایس پی آرخدمات سر انجام دے چکے ہیں ۔ آپ فوج کے وہ واحد افسر ہیں جو ڈی

جی آئی ایس پی آر کے عہدہ سے ریٹائرڈ ہونے سے پہلے جنرل ہیڈ کوارٹر میں پوسٹ ہوئے ہیں۔ جنرل باجوہ نے 1984میں فوج میں کمیشن حاصل کیا۔آپ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج، کوئٹہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ آپ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد سے وار سٹڈیز میں اور کنگز کالج لندن سے ڈیفنس سٹڈیز میں پوسٹ گریجویشن کی ڈگریاں حاصل کیں۔جنرل عاصم سلیم باجوہ نے تمغہ بسالت اور ہلال امتیاز جیسے اہم اعزازات حاصل کیے ہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر