پاکستان میں کرونا وائرس سے مرنے اور صحت یاب ہونےوالوں کی شرح کتنی ہے؟20 نکاتی ایس اوپیز پر عملدرآمد تیز کر دیاگیا

پاکستان

لاہور(این این آئی) ڈی جی پنجاب ڈیزاسٹرمینجمنٹ نے کہا ہے کہ مرنے والوں کا تناسب دو اعشاریہ ایک ، صحت یاب ہونے والوں کا تناسب 22 اعشاریہ سات فیصد ہے۔پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے کنٹرول روم میں مختلف نقشوں اور گرافکس کی مدد سے بتایا گیا کہ پاکستان میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 13 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، ان میں 10ہزار سے زائد کورونا کے کنفرم مریض شامل ہیں جبکہ ملک میں کورونا سے 280 سے زائد اموات جبکہ 3 ہزار سے زائدافراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ڈی جی پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بتایاکہ صوبائی حکومت

نے 20 نکاتی ایس اوپیز پر عمل درآمد تیز کر دیا، خلاف ورزی پر 713 مساجد کی انتظامیہ کے خلاف متعلقہ تھانوں میں کارروائی کی گئی۔سرکاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ بیشتر مساجد میں حکومتی ہدایات پر عمل ہو رہا ہے، تاہم 313 مساجد میں حفاظتی انتظامات کی کمی اور 85 میں قالینوں کی موجودگی پائی گئی جبکہ 180 مساجد میں لوگ بغیرماسک پہنے آئے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر