کورونا ریلیف ٹائیگر فورس متحرک کرنے کا فیصلہ ،جانتے ہیں حکومت نے کس معروف (ن) لیگی رہنما سے تعاون مانگ لیا؟

پاکستان

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کو متحرک کرنے کا فیصلہ کرلیا سیالکوٹ میں 20 ہزار نوجوانوں کو عوامی خدمت کی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔ منگل کوسیالکوٹ کی مقامی انتظامیہ نے( ن )لیگی رہنماء خواجہ آصف کو خط لکھ دیا اور بطور رکن اسمبلی ٹائیگر فورس کی نمائندگی کیلئے تعاون مانگ لیا۔ضلعی اور یونین کونسلز کی سطح پر قائم کمیٹیوں کیلئے ممبران کے نام دینے کی درخواست کی گئی ۔ معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہاکہ سیالکوٹ سے ٹائیگر فورس کو میدان میں اتارنے کی شروعات کر رہے ہیں،نوجوانوں کو مساجد،ہسپتالوں سمیت اہم مقامات پر عوامی

خدمت کا موقع دیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ سیاسی وابستگی سے بالا تر عوامی نمائندے ٹائیگر فورس کی قیادت کریں گے،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیالکوٹ کے تمام ارکان اسمبلی کو خط لکھے گئے ہیں۔عثمان ڈارنے کہاکہ مرحلہ وار ٹائیگر فورس کو ملک بھر میں متحرک کیا جائیگا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر