انتہائی افسوسناک خبر پاکستان میں کرونا وائرس سے 312افراد جاں بحق ہو گئے متاثرین کی تعداد میں ہوشربا اضافہ سامنے آگیا

پاکستان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں کرونا وائرس سے آج اب تک مزید 13 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 312 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 14504تک جا پہنچی ہے۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کی رپورٹ کےمطابق اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 104 افراد انتقال کر چکے ہیں جب کہ سندھ میں 92 اور پنجاب سندھ میں 95 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 14، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے

باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔آج بروز منگل ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 447 کیسز سامنے آئے ہیں اور 13 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جن میں سے پنجاب میں 90 کیسز 4 ہلاکتیں، سندھ 335 کیسز 7 ہلاکتیں، اسلام آباد 16 کیسز ایک ہلاکت، بلوچستان ایک ہلاکت اور آزاد کشمیر سے 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر