غیر ملکی طیارے کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

پاکستان

اسلام آباد (این این آئی)یوکرائن کے طیارے نے فیول کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ پہ لینڈنگ کی اور ری فیولنگ کے بعد اپنی منزل کی جانب اڑان بھر گیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق یوکرائن کا ایک طیارہ برما کے شہر میانمار سے جا رجیا جا رہا تھا کہ

اسے فیول کی ضرورت پڑ گئی۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق فیول کے حصول کے لیے یوکرائن کے طیارے کی جانب سے کپتان نے اے ٹی سی سے رابطہ کیا۔اے ٹی سی کی جانب سے اجازت ملنے پر طیارے نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہ لینڈنگ کی اور ری فیولنگ کے بعد وہ اپنی منزل جارجیا کیجانب اڑان بھر گیا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر