لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو کہاں منتقل کیا جائیگا؟بلوچستان حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

پاکستان

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان حکومت نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے سخت ایکشن لیتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے قرنطینہ مراکز منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کے مطابق کوئٹہ میں اب تک لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 2700 دوکانیں سیل کی جاچکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کورونا کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے، اس لیے پھیلاؤ کو روکنے کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرکے قرنطینہ مراکز منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیاقت شاہوانی نے کہا کہ اگر عوام

نے تعاون نہ کیا تو صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کی طرف بھی جاسکتے ہیں۔صوبائی ترجمان نے عوام کو ہدایت کی کہ لاک ڈاؤن میں ضرورت کے تحت باہر نکلنے والوں کے لیے منہ ڈھانپنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔‎

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر