بزدار حکومت گرائو،شہبازشریف نے تحریک انصاف کے کس اہم رہنما کی منتیں کرنا شروع کردیں؟بڑا انکشاف سامنے آگیا

پاکستان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی و ی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ شہبازشریف بزدار حکومت گرانے کے لئے جہانگیر ترین کی منتیں کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے پنجاب میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن جہانگیر ترین کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ اگر جہانگیر ترین یکم مئی کو تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ کر لیں تو عثمان بزادر ووٹ نہیں لے سکتے۔ جبکہ دوسری جانب صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف اس وقت جہانگیر ترین کے ساتھ رابطے میں ہیں اوربزدار حکومت گرانے کے لئے منتیں کر رہے ہیں۔ یادرہےکہ چینی سیکنڈل کی تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد جہانگیر ترین اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان تعلق پہلے جیسے نہیں رہے۔ تعلقات کی خرابی کے بارے میں خودجہانگیر ترین بھی اعتراف کر چکے ہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر