کم از کم روزے میں تو جھوٹ نہ بولیں، سینیٹر فیصل جاوید کا مریم اور نگزیب کو افطار کے بعد بیان دینے کا مشورہ

پاکستان

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر پی ٹی آئی رہنما سینٹر فیصل جاوید نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اپوزیشن رہنمائوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ افطار کے بعد بیان دیا کریں ، کم از کم روزے میں تو جھوٹ نہ بولیں ، پاکستان کو عمران خان صاحب جیسا دیانتدار لیڈر ملا ہے جو شفافیت پر مکمل یقین رکھتا ہے کسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں کرنے والا ۔ بدھ کو اپنے بیان میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ اپوزیشن والوں کو چاہیے کہ افطار کے بعد بیان دیا کریں۔انہوں

نے کہاکہ کم از کم روزے میں تو جھوٹ نہ بولیں ۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ جھوٹ تو ویسے بھی نہیں بولنا چاہیے لیکن کیا کہیں یہ تو عادتاً مجبور ہیں – انہوں نے کہاکہ غریب کو اس حال میں پہنچانے میں ان کے ان کے جھوٹ، کرپشن ، منی لانڈرنگ بیرون ملک جائیدادوں کا بڑا کردار ہے، انہوں نے کہاکہ اب بھی اپنے جھوٹے دفاع سے باز نہیں آئے توبہ کریں اور عوام کو سچ بتائیں – انہوں نے کہاکہ پاکستان کو عمران خان صاحب جیسا دیانتدار لیڈر ملا ہے جو شفافیت پر مکمل یقین رکھتا ہے کسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں کرنے والا عمران خان ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر